رسائی کے لنکس

صدر اوباما کی سالانہ دعائیہ ناشتے میں شرکت


صدر اوباما کی سالانہ دعائیہ ناشتے میں شرکت
صدر اوباما کی سالانہ دعائیہ ناشتے میں شرکت

اس موقع پر اپنے خطاب میں امریکی صدرنے کہا کہ مذہبی عقائدسے قطعِ نظر خدا کا وجود ہر انسان کی زندگی کا اہم حصہ ہے اور تمام لوگ "اپنے خالق" کے پیغام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما نے جمعرات کو دارالحکومت واشنگٹن میں اہم رہنماؤں کے ہمراہ امریکہ کے سالانہ قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ مذہبی عقائد سے قطعِ نظر خدا کا وجود ہر انسان کی زندگی کا اہم حصہ ہے اور تمام لوگ "اپنے خالق" کے پیغام سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

امریکی صدر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ دعاؤں کے وقت انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ عقیدہ اور اقدار امریکہ کو درپیش بعض فوری نوعیت کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں نے اپنی اقدار کو ترک کردیا تو امریکی قوم اس "اخلاقی تعلق" سے محروم ہوجائے گی جس نے صدیوں سے امریکہ کو متحد کر رکھا ہے۔

ناشتے پر صدر اوباما کے ہمراہ نائب صدر جو بائیڈن سمیت کئی اہم اراکینِ کانگریس اور دیگر اکابرین شریک تھے۔

واضح رہے کہ 'نیشنل پریئر بریک فاسٹ' نامی اس سالانہ تقریب کی میزبانی امریکی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کے وہ اراکین کرتے ہیں جو ہر ہفتے 'کیپٹل ہل' میں دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

1953 ءسے جاری اس سالانہ تقریب میں تواتر سے امریکی صدور شرکت کرتے آرہے ہیں۔ ماضی میں ان تقاریب میں شریک ہونے والے مہمانوں کا تعلق 130 مختلف ممالک سے رہا ہے اور عموماً تقریب کے شرکاء میں غیر ملکی مندوبین اور اہم شخصیات شامل ہوتی ہیں۔

مدر ٹریسا، سابق برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر اور موسیقار بونو بھی ماضی کی تقریبات میں شرکت کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG