رسائی کے لنکس

حکام کے مطابق واشنگٹن ریاست کے نواحی علاقے میں دریائے سکیجٹ گیٹ پر بنے پل کا ایک حصہ جمعرات کی شامل اچانک گر گیا۔

امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں ایک دریا پر بنے پل کا ایک حصہ گرنے سے کئی گاڑیاں اور افراد پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ریاست کے نواحی علاقے میں دریائے سکیجٹ گیٹ پر بنے پل کا ایک حصہ جمعرات کی شامل اچانک گر گیا۔

دریا میں ڈوبے افراد کو نکالنے کے لیے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو پانی سے نکال لیا گیا۔

فوری طور پر پل گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں لیکن اطلاعات کے مطابق جب پل کا حصہ گرا تو اس وقت وہاں بارش ہو رہی تھی۔

دریائے سکیجٹ پر یہ پل اطلاعات کے مطابق 1955 میں تعمیر کیا گیا، یہ پل امریکہ کے شہر سئیٹلز اور کینیڈا کے شہر وینکوورکے درمیان مرکزی گزرگاہ ہے۔

پل گرنے کے بعد عہدیداروں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ متاثرہ علاقے کی طرف جانے سے اجتناب کریں تاکہ امدادی کارروائیوں میں مصروف اہلکار بغیر کسی خلل کے اپنا کام کر سکیں۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG