رسائی کے لنکس

برطانوی وزیراعظم کی صدر اوباما سے ملاقات


امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم

امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم

صدر براک اوباما اور برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہورہی ہے جس میں مشرق وسطیٰ سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں رہنما ایران، شام، افغانستان اور نیٹو اور جی۔ایٹ کے آئندہ اجلاس کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ برطانوی وزیراعظم وائٹ ہاؤس کے سرکاری اعشائیے کے مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔

مسٹر اوباما اور مسٹر کیمرون رواں ہفتے ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ اخبار میں لکھ چکے ہیں کہ امریکہ اور برطانیہ کا اتحاد ’’تاریخ، روایات اور اقدار سے بندھی دلی شراکت داری‘‘ پر مبنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں دیگر عالمی اقتصادی قوتوں کے ساتھ مل کر روزگاری کے مواقع اور یورپ کے اقتصادی بحران کو حل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG