رسائی کے لنکس

امریکہ میں خود کار مالیاتی کٹوتیوں کے منصوبے کی تیاری


امریکی کانگریس
امریکی کانگریس

امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ارکان وفاقی اخراجات میں کمی پر متفق ہیں، لیکن دونوں میں اخراجات کم کرنے کے طریقوں پر اختلافات ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ وہائٹ ہاؤس جمعے کو مالیاتی کٹوتیوں کے ایک منصوبے کا اعلان کرنے والا ہے جو بجٹ پر اتفاق رائے حاصل نہ ہونے کی صورت میں اس سال کے آخر میں نافذ ہوجائے گا۔

109 کھرب ڈالر کی کٹوتیوں کا یہ منصوبہ، جسے ’ sequestration ‘ کا نام دیا گیا ہے، 2011ء میں بجٹ خسارے میں کمی سے متعلق معاہدے کے تحت درکار تھا۔

امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ارکان وفاقی اخراجات میں کمی پر متفق ہیں، لیکن دونوں میں اخراجات کم کرنے کے طریقوں پر اختلافات ہیں۔

جمعرات کو وہائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری جے کارنی نے ری پبلیکنز پر زور دیا کہ وہ sequestration کے عمل سے بچنے کے لیے بجٹ پر صدر اوباما کے ساتھ مل کرکام کریں۔

خود کار کٹوتیوں کا یہ منصوبہ مسٹر اوباما کی انتخابی مہم پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے جو وہ اپنے عہدے کی دوسری مدت کے لیے چلا رہے ہیں۔ اسی طرح یہ منصوبہ ان کے صدراتی حریف مٹ رامنی کی انتخابی مہم کو بھی منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

جمعرات کو مسٹر رامنی کے انتخابی ساتھی اور ہاؤس بجٹ کمیٹی کے چیئرمین پال ریان بھی حکومتی امور چلانے کےلیے چھ ماہ کی مختصر مدت کے مالیاتی اقدام کے حق میں ووٹ دینے والے قانون سازوں میں شامل تھے ۔

توقع ہے سینیٹ اس مالیاتی بل پر اگلے ہفتے غور کرے گی۔
XS
SM
MD
LG