رسائی کے لنکس

امریکی بجٹ:بے روزگاری کا خاتمہ اورمختصرمدتی اخراجات میں توازن سرِ فہرست


بجٹ دستاویز
بجٹ دستاویز

ملک کی طویل المدتی معاشی صحت کی بحالی کے لیے خسارے میں کمی لانے کی کوششیں کی جائیں گی

امریکی صدر براک اوبامانے38 کھرب ڈالر کا وفاقی بجٹ تجویز کیا ہے۔ مجوزہ اخراجاتی منصوبے پر عمل درآمد سے اِس سال خسارہ بڑھ کر 16کھرب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر ہوگا۔

مسٹر اوباما کا کہنا ہے کہ بڑھیر ہوئی بے روزگاری کا مداوا کرنے کے لیے مختصر مدتی اخراجات میں توازن لانے کی کوشش کی جارہی ہے، تاکہ ملک کی طویل المدتی معاشی صحت کو بحال کرنے کے لیے خسارے میں کمی لائی جاسکے۔

اُن کا اخراجاتی منصوبہ، دولت مند افراد اور کچھ بڑے بینکوں پر ٹیکس میں اضافے کا موجب بنے گا، قدرتی ایندھن کے لیے ترغیبات میں کمی لائے گا، اور بجٹ کے ایک حصے پر اُٹھنے والے اخراجات منجمد کردے گا۔ بجٹ میں روزگار، افواج اور تعلیم کی مدوں میں مختص رقوم میں اضافہ ہوگا۔

مالی سال 2011ء کا سالانہ بجٹ، پہلی اکتوبر سے نافذالعمل ہوتا ہے۔ تاہم اِس سے پیشتر کانگریس کی طرف سے منظوری لازم ہے۔

حزبِ اختلاف ری پبلیکن پارٹی کے ارکان مجوزہ بجٹ پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔

ری پبلیکن پارٹی کے سربراہ مائیکل سٹیل نے بجٹ منصوبے کو رَنگ رلیاں اُڑانےکی نوعیت والے اخراجات سے تعبیر کیا ہے۔ اُن کے بقول مجوزہ اخراجات سے خسارے میں اضافہ ہوگا اور معاشی جمود پروان چڑھے گا۔

XS
SM
MD
LG