رسائی کے لنکس

امریکہ: مبینہ خاتون حملہ آور کی فائرنگ سے چار ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

حکام کا کہنا ہے کہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں اس وقت کسی کو بے دخل کرنے کی سماعت جاری تھی۔

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں مبینہ طور پر ایک مقامی قبائلی خاتون نے فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق الٹراس کے علاقے میں سڈارول رانچریا ٹرائبل آفس اور کمیونٹی سنٹر میں جمعرات کی سہ پہر اس خاتون نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ بعض اطلاعات کے مطابق حملہ آور خاتون نے تیز دھار آلے سے بھی کچھ لوگوں کو زخمی کیا۔

خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں اس وقت کسی کو بے دخل کرنے کی سماعت جاری تھی۔

سڈارول رانچریا وفاق سے منظور شدہ لگ بھگ 35 افراد پر مشتمل ایک چھوٹا سا قبیلہ ہے۔
XS
SM
MD
LG