رسائی کے لنکس

عراق: تین مغوی امریکی رہا


فائل
فائل

محکمہٴ خارجہ کے ترجمان، مارک ٹونر کے بقول، ’’ہم حکومتِ عراق کی مدد کی فراہمی کو تہ دل سے سراہتے ہیں اور یہ مکمل طور پر حکومت کی ہی کوشش کا نتیجہ ہے کہ اِن تین افراد کی بخیریت رہائی ممکن ہوئی‘‘

گذشتہ ماہ بغداد میں اغوا ہونے والے تین امریکیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ یہ بات منگل کے روز عراقی اہل کاروں نے بتائی۔

بتایا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے جنوری کے وسط میں اِن تین افراد کو ایک نجی اپارٹمنٹ سے اغوا کیا تھا، اور امریکی اور عراقی حکام نے بتایا ہے کہ اُن کے خیال میں اُنھیں ایرانی پشت پناہی والی ایک شیعہ ملیشیا نے اغوا کیا تھا۔

عراقی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ اِن تین امریکیوں کو بغداد کے انٹیلی جنس ادارے نے رہا کیا اور وہاں کے امریکی سفارت خانے کے حوالے کیا۔


بتایا جاتا ہے کہ رہا کئے گئے امریکی رو بصحت ہیں۔

امریکی محکمہٴ خارجہ نے تینوں امریکیوں کی رہائی کے حصول میں مدد کی فراہمی پر حکومتِ عراق کی تعریف کی ہے۔

محکمہٴ خارجہ کے ترجمان، مارک ٹونر کے بقول، ’’ہم حکومتِ عراق کی مدد کی فراہمی کو تہ دل سے سراہتے ہیں اور یہ مکمل طور پر حکومت کی ہی کوشش کا نتیجہ ہے کہ اِن تین افراد کی بخیریت رہائی ممکن ہوئی‘‘۔

ترجمان نے مزید کہا کہ، ’’خاص طور پر، ہم عراقی سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اور خصوصی طور پر وزارتِ دفاع اور عراقی قومی انٹیلی جنس سروس کا جنھوں نے اِس سلسلے میں کردار ادا کیا‘‘۔

XS
SM
MD
LG