رسائی کے لنکس

چین کے ساتھ فوجی تعلقات کی بحالی پر زور


تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے پر تعلقات میں کشیدگی کے باوجود امریکہ نے چین سے کہا ہے کہ وہ دو طرفہ فوجی رابطے بحال کرے۔

ہفتہ کو سنگاپور میں سلامتی کے موضوع پر ہونے والے ایک اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا کہ فوجی تعلقات ختم کرنے کے چین کا فیصلہ علاقائی استحکام کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

انھوں نے واضع کیا کہ چین کے ساتھ فوجی تعلقات میں تعطل سے تائیوان کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی ۔

اس سال جنوری میں صدر باراک اوباما کی انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کیا تھا کہ امریکہ تائیوان کو چھ اعشاریہ چار ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرے گا ۔ اس اعلان پر چین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ فوجی رابطے منقطع کردیے ۔

چین نے وزیر دفاع گیٹس کے ایشیاء کے دورے کے موقع پر بیجنگ جانے کی تجویز بھی مسترد کردی تھی۔

امریکی وزیر دفا ع نے کہا کہ واشنگٹن ایک خودمختار تائیوان کی حمایت نہیں کرتا اس لیے اُسے ہتھیار بیچنا کوئی تشویش ناک امرنہیں۔

XS
SM
MD
LG