رسائی کے لنکس

اوباما، دلائی لامہ سے ملاقات نہ کریں: چین کا انتباہ


دلائی لاما
دلائی لاما


چین نے امریکی صدر براک اوباما کو متنبہ کیا ہے کہ تبت کے جلا وطن رہنما دلائی لامہ سے نہ ملیں، اُن کے بقول، ایسی ملاقات باہمی تعلقات کو مزید نقصان پہنچائے گی۔

تائیوان، انٹرنیٹ سینسر شپ اور دیگر معاملوں پر پہلے ہی امریکہ چین تعلقات تلخی کا شکار ہیں۔

گذشتہ سال دلائی لامہ امریکہ کے دورے پر تھے، جِس سے کچھ ہی دن بعد مسٹر اوبامانے چین کا دورہ کیا۔

لیکن صدر نے فیصلہ کیا تھاکہ وہ تب تک دلائی لامہ سے نہیں ملیں گے جب تک وہ دورہ مکمل نہیں کر لیتے۔

امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ چین اور تبت کی جلا وطن حکومت دونوں کے ساتھ تعلقات استواررکھنا اہمیت کا حامل ہے۔ چین دلائی لامہ کو علاحدگی پسند قرار دیتا ہے۔

چین کا منگل کاانتباہ تائیوان کو امریکی اسلحہ بیچنے کے حالیہ معاملے پر چین میں پائی جانے والی ناراضگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جسے چین باغی صوبہ گردانتا ہے۔

6.4ارب ڈالر کی مالیت کے اسلحہ کی فروخت کا اعلان جمعے کو ہوا جِس پر چین نے امریکہ کے ساتھ باہمی فوجی رابطے ترک کرنے کا اعلان کیا۔ چین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ امریکی کمپنیاں جواسلحے کی فروخت میں ملوث ہیں اُن پرپابندی لگائے گا۔

XS
SM
MD
LG