رسائی کے لنکس

گیٹس کو چین کے دورےکی دعوت


امریکی محکمہٴ دفاع نے بتایا ہے کہ چین نے وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس کو ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

پینٹگان کے ترجمان جیوف موریل نے منگل کو کہا کہ یہ دورہ اگلے سال کے اوائل میں ہونے کا امکان ہے۔ موریل نے یہ بھی کہا کہ گیٹس اور اُن کے چینی ہم منصب جنرل لیانگ گوانگلی کے درمیان اگلے ہفتے ہنوئی میں منعقد ہونے والی علاقائی کانفرنس کے دوران ملاقات کا سوچا جارہا ہے۔

اِس سے قبل گیٹس کو چین نے دعوت دی تھی اوراُن کا ارادہ تھا کہ وہ جون میں بیجنگ جائیں گے۔ لیکن تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت پر احتجاج کرتے ہوئے جنوری میں چین نے اپنا دعوت نامہ واپس لے لیا۔

اِس بات پرگیٹس اور دیگر اعلیٰ امریکی عہدے داروں کو کہنا پڑا کہ چین کی فوج اپنی سولین قیادت کی طرف سے امریکہ سے دوسرے تمام شعبہ جات میں تعلقات بہترکرنے کی بیان کردہ خواہش سے مطابقت نہیں رکھتی۔

اُنھوں نے چین سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے ساتھ مستحکم اور بلا روک ٹوک دفاعی تعلقات قائم کرے۔

XS
SM
MD
LG