رسائی کے لنکس

چین اور بھارت کے درمیان بات چیت میں مدد کے لیے تیار ہیں: امریکہ


چین اور بھارت کے درمیان بات چیت میں مدد کے لیے تیار ہیں: امریکہ
چین اور بھارت کے درمیان بات چیت میں مدد کے لیے تیار ہیں: امریکہ

امریکہ کا کہناہے کہ وہ مشرق اور جنوب مشرقی ایشیا میں بھارتی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتاہے اور چین کے ساتھ اس کے تعلقات بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔

مشرقی ایشیا کے لیے امریکی معاون وزیر خارجہ کرٹ کیمپل نے بدھ کے روز واشنگٹن میں کہا کہ امریکہ کو خطے میں، بالخصو ص جنوب مشرقی ایشیا میں امریکی اتحادیوں اور جاپان کے ساتھ بھارت کے بہتر ہوتے ہوئے تعلقات کا احساس ہے۔

کیمپل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے علاقے کے مسائل پر بھارت کے ساتھ اپنے صلاح مشوروں میں اضافہ کردیا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ مشرق اور جنوب مشرقی ایشیا میں رونما ہونے والی نئی تبدیلیوں کے باعث اگلے عشرے میں بھارت کا کردار بہت زیادہ اہمیت اختیار کرلے گا۔

بھارت اور چین کےدرمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے بارے میں کیمپل کا کہناتھا کہ امریکی عہدے دار چین اور بھارت کے درمیان بات چیت کو آگے بڑھانے میں مدد کے لیے تیار ہیں۔

XS
SM
MD
LG