رسائی کے لنکس

شمالی کوریا پر مشترکہ امریکہ، چین دباؤ میں اضافہ


شمالی کوریا کی پیپلز آرمی کی بنیاد رکھے جانے کی 85ویں سالگرہ کے موقعے پر ایسی اطلاعات آ رہی ہیں کہ شمالی کوریا کے پنگیری جوہری تجربے گاہ کے مقام پر نئی سرگرمی جاری ہے، حالانکہ تجزیہ کاروں نے متنبہ کیا ہے کہ ابھی یہ بات واضح نہیں آیا تجربہ کیا جائے گا

امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین تناؤ میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں جب کمیونسٹ ریاست کے بارے میں تشویش بڑھ رہی کہ وہ ایک اور اہم قومی تعطیل منانے والا ہے، جب وہ ایک جوہری یا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرسکتا ہے۔

شمالی کوریا کی پیپلز آرمی کی بنیاد رکھے جانے کی 85ویں سالگرہ کے موقعے پر ایسی اطلاعات آ رہی ہیں کہ شمالی کوریا کے پنگیری جوہری تجربے گاہ کے مقام پر نئی سرگرمی جاری ہے، حالانکہ تجزیہ کاروں نے متنبہ کیا ہے کہ ابھی یہ بات واضح نہیں آیا تجربہ کیا جائے گا۔

حملہ آور فورس

دریں اثنا، جاپان کے دو تباہ کُن لڑاکا جہاز فوجی مشقوں میں امریکی جنگی جہاز ’یو ایس ایس کارک ونسن‘ کیرئر اسٹرائیک گروپ کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں، جو کوریائی جزیرے کے علاقے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جنوبی کوریا نے پیر کے دِن بتایا کہ وہ اس وقت امریکہ کے ساتھ گفتگو کر رہا ہے آیا امریکی بحریہ کی اسٹرائیک فورس کے ساتھ اپنی مرضی کی مشترکہ مشقیں کی جا سکتی ہیں۔

اپریل کے اوائل میں امریکی اہل کاروں نے مبہم پیغام بھیجے، جب کارل وِنسن گروپ آگے بڑھ رہا تھا، جب 15 اپریل کو شمالی کوریا کے بانی کِم اِل سنگ کی سالگرہ تھی، جس روز عمومی طور پر شمالی کوریا ہتھیاروں کا کوئی اشتعال انگیز تجربہ کرتا ہے۔


جوہری تجربے کی جگہ، شمالی کوریا نے اُس روز فوجی پریڈ کی اور ایک وسط سطحی میزائل ٹیسٹ کیا جو تجربہ ناکام رہا۔

XS
SM
MD
LG