رسائی کے لنکس

چین امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات کا دائرہ بڑھائے، لیون پنیٹا


امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا
امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا

پنیٹا ایک ایسے حساس وقت میں چین کا دورہ کررہے ہیں جب وہ جاپان کے ساتھ مشرقی بحیرہ چین میں واقع جزیروں پرکنٹرول کے تنازع میں الجھا ہواہے۔

امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے چین سے اپیل کی ہے کہ ایک ایسے وقت میں ،جب کہ چین اپنی فوجی قوت میں اضافہ کررہاہے اور ایشیائی بحرالکاہل خطے میں اپنا اثرورسوخ بڑھارہاہے، کسی بھول چوک اور غلطی سے بچنے کے لیے بیجنگ کو امریکہ کے ساتھ اپنے فوجی تعلقات کو فروغ دینا چاہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ نےمنگل کا پورا دن چینی راہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کرنے میں گذاراجس کا مقصد بحرالکاہل کے علاقے میں چین کی فوجی قوت میں اضافے پراس کا موقف جاننا تھا۔

چین کے وزیر دفاع لیانگ گوانگلی سے ملاقات کے بعد پنیٹا نے نامہ نگاروں سے کہا فوجی تعلقات میں اضافے سے ایک دوسرے کے بارے غلط اندازے لگانے اور مستقبل میں گشیدگی کا خطرہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

پنیٹا ایک ایسے حساس وقت میں چین کا دورہ کررہے ہیں جب وہ جاپان کے ساتھ مشرقی بحیرہ چین میں واقع جزیروں پرکنٹرول کے تنازع میں الجھا ہواہے۔

امریکہ اور چین کے عہدے داردونوں ملکوں کے درمیان باہمی خدشات دور کرنے کے لیے بات چیت کررہے ہیں۔ پنیٹا نے یہ اعلان بھی کیا کہ امریکہ نے چین کو بحرالکاہل میں 2014میں ہونے والی کثیر ملکی فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے اپنا ایک بحری جہاز بھیجنے کی دعوت دی ہے۔ جب کہ چین کے عہدے داروں نے پنیٹا کو اپنے اس دورے کے دوران مشرقی شہرچنگاؤمیں بحریہ کے اپنے ایک مرکز کے دورےپر بلایا ہے۔

دونوں راہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی گفتگو کی ، جن میں بحری قزاقی پر قابو پانے کی کارروائیاں بھی شامل ہیں ۔ امریکہ اور چین کی بحیریہ پہلے ہی قزاقوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کررہی ہے۔

نیٹو نے اس ہفتے یہ کہاہے کہ وہ افغان پولیس اور فوجیوں کی جانب سے امریکی اور اتحادی افواج پر حملوں سے بچاؤ کے لیے افغان فورسز کے ساتھ اپنی مشترکہ کارروائیوں کا دائرہ محدود کررہاہے۔
XS
SM
MD
LG