رسائی کے لنکس

امریکہ اور چین کی معاشی اور انسانی حقوق کے امور پر بات چیت


امریکہ اور چین کی معاشی اور انسانی حقوق کے امور پر بات چیت
امریکہ اور چین کی معاشی اور انسانی حقوق کے امور پر بات چیت

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو تنازعہ کی جگہ تعاون سے زیادہ فائدہ ہوگا، لیکن طرفین کے لیے امن و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے چاہیئے کہ اچھے الفاظ کو ٹھوس عملی جامہ پہنایا جائے۔

یہ بات اُنھوں نے پیر کے دِن واشنگٹن میں دونوں ملکوں کے درمیان دو روزہ اعلیٰ سطحی بات چیت کے آغاز پراپنے خطاب میں کہی، جس میں امریکہ میں کرنسی اصلاحات اور قرض کے معاملے، چین میں انسانی حقوق اور کرنسی اصلاحات اور دونوں ملکوں کو منڈی تک رسائی کے امور زیرِ بحث موضوع ہیں۔
ہلری کلنٹن نے کہا کہ ایسے ممالک جو انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہیں زیادہ خوشحال، مستحکم اور کامیاب رہتے ہیں۔

یہ اجلاس ایسے وقت ہو رہا ہے جب چین نے منحرفین کے خلاف سخت تشدد سے کام لیا ہے اِس تناظر میں کہ مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں شورش کی ایک لہر برپہ ہے جِس کے باعث کچھ لیڈر وں کا تختہ الٹا گیا ہے۔

متوقع طور پر امریکی وفد چین پر زور دیگا کہ چین کے سکے کی قدر کے تعین میں بیجنگ منڈی کی قوتوں کو زیادہ کردار ادا کرنے دے۔
چینی وفد کی سربراہی اسٹیٹ کونسلر دائی بنِگو اور نائب وزیر اعظم وینگ کشان وینگ کر رہے ہیں۔ وینگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے مابین بہتر تعلقات کا معاملہ دونوں ملکوں اور باقی دنیا کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

سمجھا جاتا ہے کہ چین، امریکی قرضے کی سطح اورکانگریس کی قریب آتی ہوئی ڈیڈ لائن کہ امریکی حکومت کتنا قرضہ حاصل کر سکتی ہے ، اِس بارے میں تشویش کا اظہار کرے گا ۔

XS
SM
MD
LG