رسائی کے لنکس

القاعدہ میں شمولیت کی کوشش کے الزام میں امریکی شہری گرفتار


فائل فوٹو

فائل فوٹو

اس پر لگائے گئے الزامات میں بیرون ملک قتل کی سازش، دہشت گردوں اور جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی اعانت کرنا بھی شامل ہے۔

امریکہ میں ایک 25 سالہ نوجوان کو یمن میں القاعدہ سے منسلک تنظیم میں شامل ہونے اور بیرون ملک قتل کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

"علی ضیا" کے نام سے پہچانے جانے والے مارکوس الونسو ضیا کو جمعہ کو لانگ آئ لینڈ سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

اس پر لگائے گئے الزامات میں بیرون ملک قتل کی سازش، دہشت گردوں اور جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی اعانت کرنا بھی شامل ہے۔

گزشتہ سال ضیا کو یمن جانے کی کوشش کرتے ہوئے سفری دستاویزات نامکمل ہونے کی وجہ سے برطانوی حکام نے روک دیا تھا۔ بعد ازاں وہ امریکہ واپس آگیا تھا۔
XS
SM
MD
LG