رسائی کے لنکس

مبینہ شدت پسند امریکی شہریوں کی درخواست ضمانت مسترد


سرگودھا کی ایک انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بدھ کو گرفتاران پانچوں امریکی شہریوں کی درخواست ِ ضمانت مسترد کردی ہے جن پر الزام ہے کہ یہ انتہا پسندوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ تاہم تاحال ان مبینہ شدت پسندوں پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔

یہ گرفتار نوجوان یہ کہتے ہوئے ان الزامات کی نفی کرتے ہیں کہ وہ یہاں اپنے مسلمان بھائیوں کی مالی اور طبی امداد کے لیے آئے تھے۔

درخواست ضمانت کا مسترد ہونا دفاع کے وکلاء کے لیے خلاف توقع نہیں تھا۔ ملزمان کے ایک وکیل طارق اسد نے وائس آف امریکہ کو اس حوالے سے بتایا کہ انھیں پہلے ہی اندازہ تھا کہ ایسے الزامات میں ضمانت کا امکان کم ہوتا ہے تاہم ان کا اصرار تھا کہ یہ نوجوان بے قصور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انھیں امید تھی کہ شاید ضمانت ہو جائے کیونکہ ملزمان پر ابھی تک کوئی فرد جرم نہیں تھی اور یہ بے قصور ہیں۔ملزمان کے وکیل کا کہناتھا کہ اب وہ عدالت عالیہ میں ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ ان نوجوانوں میں بنیادی طور پر دو کا تعلق پاکستان،ایک کا مصر،ایک کا اریٹیریا اور پانچویں کا یمن سے ہے اور یہ گذشتہ سال دسمبر میں سرگودھا کے ایک گھر پر پولیس کے چھاپے کے دوران گرفتار ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG