رسائی کے لنکس

کلنٹن دور کی مزید دستاویزات جاری


ہیلری کلنٹن
ہیلری کلنٹن

امریکہ کے ’نیشنل آرکائیوز‘ کے ادارے نے ایسٹرن ٹائم کے مطابق ایک بجے دِن یہ ریکارڈ جاری کیا، ایسے میں جب مسٹر کلنٹن کی بیگم، سابق وزیر خارجہ، ہیلری کلنٹن 2016ء کے صدارتی انتخابات میں دوسری مرتبہ امیدوار بننے کے بارے میں سوچ رہی ہیں

جمعے کے دِن، ہر وہ شخص جس کے انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے، سابق صدر بِل کلنٹن کے وائٹ ہاؤس دور کی دستاویزات کا مشاہدہ کر سکتا ہے، جن تازہ ترین 2000صفحات کو آج جاری کیا گیا۔

امریکہ کے ’نیشنل آرکائیوز‘ کے ادارے نے ایسٹرن ٹائم کے مطابق ایک بجے دِن یہ ریکارڈ جاری کیا، ایسے میں جب مسٹر کلنٹن کی بیگم، سابق وزیر خارجہ، ہیلری کلنٹن 2016ء کے صدارتی انتخابات میں دوسری مرتبہ امیدوار بننے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

اِن دستاویزات کو دیکھنے کے لیے، لاگ آن کیجیئے:[www.clintonlibrary.gov]

اِس سے قبل، اِسی سال، کلنٹن دور کے ریکارڈ کے ہزاروں اوراق پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔

اِن کاغذات میں مسٹر کلنٹن کی تقاریر کے مسودوں سے لے کر ’وائس آف امریکہ‘ کی طرف سے مسز کلنٹن سے کیے جانے والے انٹرویو سے متعلق بھیجی گئی اِی میلز تک شامل ہیں۔

اِن اِی میلز میں یہ بات شامل تھی آیا اُن سے مسٹر کلنٹن کی وائٹ ہاؤٴس اِنٹرن، مونیکا لونسکی کے بارے میں سوال پوچھے جا سکتے ہیں۔

ہیلری کلنٹن کے محکمہ خارجہ کے دور سے متعلق اُن کی نئی کتاب کا منگل سے افتتاح ہونے
والا ہے، جس کا عنوان’Hard Choices‘ ہے۔
XS
SM
MD
LG