رسائی کے لنکس

امریکی ریاست کولوراڈو میں سیلاب سے شدید تباہی، چار ہلاک


سیلابی پانی کا ریلا اب مغربی کولوراڈو سے نکل کر مشرقی کولوراڈو کا رخ کر رہا ہے۔ یہ علاقہ کھیتی باڑی کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔

امریکہ کی مغربی ریاست کولوراڈو میں شدید سیلابوں سے تباہی مچی ہوئی ہے۔

ریاست کولوراڈو کے عہدیداروں کے مطابق ریاست کو شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے شدید نقصان پہنچا ہے اور ابھی بھی ریسکیو اہلکار لوگوں کو بچانے کے لیے مختلف علاقوں میں سرگرم ِ عمل ہیں۔

سیلابی پانی کا ریلا اب مغربی کولوراڈو سے نکل کر مشرقی کولوراڈو کا رخ کر رہا ہے۔ یہ علاقہ کھیتی باڑی کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔

پہاڑی علاقوں میں گلیاں ندی نالے بن گئی ہیں۔ یہ سیلاب ایک مہینے تک بارشیں جاری رہنے کا نتیجہ ہے۔


اب تک سیلاب کی وجہ سے کم از کم چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ ماہرین اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

صدر اوباما نے ریاست کولوراڈو میں آنے والے سیلاب کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا ہے اور حکم جاری کیا ہے کہ ریاست کولوراڈو کو وفاق کی جانب سے امداد فراہم کی جائے اور امدادی کارروائیوں میں تیزی لائے جائے۔
XS
SM
MD
LG