رسائی کے لنکس

کولوراڈو: اسکول میں فائرنگ، حملہ آور ہلاک


پولیس کے مطابق 18 سالہ حملہ آور طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔

امریکہ میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ ریاست کولوراڈو میں ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے ایک طالب علم کو زخمی کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ حملہ آور طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی ایک استاد سے رنجش تھی اور وہ بندوق تھامے اسکول میں داخل ہوا تھا۔

یہ واقعہ جہاں پیش آیا اس کے قریب ہی واقع کولمبائن ہائی اسکول میں 1999ء میں دو طالب علموں نے اپنے ساتھی طلبا اور اسکول کے اسٹاف سمیت 13 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔

اسکول میں فائرنگ کا یہ واقعہ کنکٹی کٹ کے علاقے نیوٹاؤن میں سینڈی ہُک ایلمنٹری اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی پہلی برسی سے ایک روز قبل پیش آیا۔ اُس واقعے میں بھی حملہ آور نے خود کو مارنے سے قبل 20 بچوں سمیت 26 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
XS
SM
MD
LG