رسائی کے لنکس

سری لنکا میں گرفتاریوں پر امریکہ کی تشویش

ترجمان جین ساکی
ترجمان جین ساکی

وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ امریکہ کو خاص طور پر گزشتہ ہفتے انسانی حقوق کے دو سرگرم کارکنوں رقی فرنینڈو اور پروین مہیسن کی حراست پر بہت تشویش ہوئی۔

امریکہ نے سری لنکا میں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں پر ’’دباؤ میں اضافے‘‘ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ امریکہ کو خاص طور پر گزشتہ ہفتے انسانی حقوق کے دو سرگرم کارکنوں رقی فرنینڈو اور پروین مہیسن کی حراست پر بہت تشویش ہوئی۔

اُن کو حراست میں لیے جانے پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی جس کے بعد دونوں کو رہا کر دیا گیا۔

جین ساکی نے کہا کہ گرفتاری کا سری لنکا میں بہت برا اثر ہوا، خاص طور پر ملک کی متحرک سول سوسائٹی اور روایتی جمہوری اقدار متاثر ہوئیں۔

سری لنکا کو امریکہ کی حمایت یافتہ ایک قرار دار کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سامنا ہے جس میں مبینہ طور پر انسانی حقوق کی پامالی اور مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرانے کا کہا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG