رسائی کے لنکس

اندرونی دہشت گردی پر امریکہ کو تشویش


اندرونی دہشت گردی پر امریکہ کو تشویش
اندرونی دہشت گردی پر امریکہ کو تشویش

امریکی گورنروں کے اجلاس میں عہدے داروں نے قانون نافذ کرنے والوں کی طرف سےمسلم کمیونٹی تک رسائی کی کوششوں کو جائز قرار دیا

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر جینٹ نیپولی ٹانو نے کہا ہے کہ اہل کاروں کو امریکی شہریوں یا قانونی طور پر رہائش پذیرباشندوں کی طرف سے امریکہ کے خلاف دہشت گرد منصوبوں میں ملوث ہونے کے بارے میں تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی ریاستوں کے گورنروں کے ساتھ خطاب میں نیپولی ٹانونے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے عہدے داروں کے پاس انتہا پسندی کی راہ اختیار کرنے والوں کو روکنے کے کوئی بہتر طریقے موجود نہیں ہیں۔

ایک حالیہ واقعے میں واشنگٹن ڈی سی کے قریب شمالی ورجینا میں رہنے والے پانچ مسلمان نوجوان پاکستان گئے تھےجہاں اُنھوں نے مبینہ طور پر دہشت گرد اسلامی گروہوں میں شامل ہو نے کی کوشش کی تھی۔

ایک مختلف واقعے میں، گذشتہ سال ریاستِ کولوراڈو سے ایک افغان نژاد شخص کوگرفتار کیا گیاجِس پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کی سازش کا الزام ہے۔

امریکی گورنروں کے اجلاس میں عہدے داروں نے قانون نافذ کرنے والوں کی طرف سےمسلم کمیونٹی تک رسائی کی کوششوں کی تائیدکی۔


XS
SM
MD
LG