رسائی کے لنکس

امریکہ کی طرف سے پشاور میں امریکی قونصل خانے پر حملے کی مذمت


امریکہ نے پیر کو پشاور میں امریکی قونصل خانےپرہونے والےدہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ یہ بات ایک سرکاری بیان میں کہی گئی ہے۔

حملے کے نتیجے میں قونصل خانےمیں کام کرنے والے کم از کم دو پاکستانی سکیورٹی گارڈ ہلاک اور متعدد دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہوئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ حملے کی اِس منظم منصوبہ بندی میں ایک گاڑی ملوث تھی جس پرمسلح خودکش سوار تھے، جنھوں نے دستی بموں اور آتشیں اسلحے کی مدد سےعمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

اِس حملے اور اِس سے پیشتر آج ہی کے دِن لوئر دیر میں ہونے والے حملے میں جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ، اِس بات کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان بھر میں ٹھکرائے جانے پر دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوچکے ہیں ۔

پشاورکےامریکی قونصل خانےمیں کام کرنے والے اہل کار وفاقی قبائلی علاقہ جات اور خیبر پختون خوا صوبے میں حکومتِ پاکستان کی سیکورٹی اور ترقیات سے متعلق ایجنڈے پرعمل درآمد میں امریکی مدد فراہم کرنےمیں پیش پیش ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ، پشاور میں تعینات پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے دی جانے والی مدد پرشکرگزار ہے، جنھوں نے اِس حملے کے فوری بعد امریکی قانصل خانےکو تحفظ مہیہ کرنے کے لیے فوری اقدام کیا۔

XS
SM
MD
LG