رسائی کے لنکس

بیروت دہشت گرد حملہ، امریکہ کی شدید مذمت


محکمہٴ خارجہ کےمعاون ترجمان نے کہا ہے کہ ’ہم لبنانی عوام کے ساتھ دل کی گہرائی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، خاص طور پر ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے ساتھ، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے خواہشمند ہیں‘۔ بقول اُن کے، آج کے واقعات نشاندہی کرتے ہیں کہ لبنان کو اب بھی شدید چیلنج درپیش ہیں‘

امریکی محکمہ ٴخارجہ نے بیروت میں بُرج البراجنہ کے مضافات میں جمعے کے روز ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں، معاون ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ ’ہم لبنانی عوام کے ساتھ دل کی گہرائی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، خاص طور پر ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے ساتھ، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے خواہشمند ہیں‘۔

بقول اُن کے، آج کے واقعات نشاندہی کرتے ہیں کہ لبنان کو اب بھی شدید چیلنج درپیش ہیں۔‘

ترجمان نے کہا کہ ’دہشت گردی، جس کا مظاہرہ آج سامنے آیا، اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ دہشت گرد لبنانی عوام کی آزادی اور سلامتی کو صلب کرنے کے خواہاں ہیں، جس کے حصول کے لیے لبنان کو سخت جستجو کرنی پڑی‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امریکہ لبنانی حکام کی مکمل حمایت کرتا ہے، ایسے میں جب وہ اس دہشت گرد عمل کی تفتیش کر رہے ہیں‘۔

بقول ترجمان، ’امریکہ لبنان کی سلامتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے لبنانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے‘۔

XS
SM
MD
LG