رسائی کے لنکس

وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری نے کہا ہے کہ ’افغانستان میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہم مل کر کام کرتے رہیں گے، جس طرح ہم خطے میں دہشت گردی کے خطرے کے انسداد کے اپنے مشن کو پورا کرنے میں کسی طور پر ہچکچاہٹ برداشت نہیں کریں گے‘

وائٹ ہاؤس نے امریکی اور افغان افواج کے ارکان پر ’بزدلانہ حملے‘ کی مذمت کی ہے؛ اور کہا ہے کہ’ہم افغان عوام اور اُن کی حکومت کی حمایت کے عزم پر قائم ہیں‘۔

پریس سکریٹری نے پیر کی شام ایک بیان میں چھ امریکی فوجی اہل کاروں کے لواحقین سے ’تعزیت‘ اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ ’دلی ہمدردی‘ کا اظہار کیا ہے۔ یہ خودکش حملہ طالبان نے افغانستان میں بگرام کے فضائی اڈے کے قریب کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم ہلاک شدگان کے لیے تعزیت اور اہل خانہ اور پیاروں کے لیے دلی دعائیں پیش کرتے ہیں‘۔

پریس سکریٹری نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہم مل کر کام کرتے رہیں گے، جس طرح ہم خطے میں دہشت گردی کے خطرے کے انسداد کے اپنے مشن کو پورا کرنے میں کسی طور پر ہچکچاہٹ برداشت نہیں کریں گے۔

XS
SM
MD
LG