رسائی کے لنکس

یروشلم حملے پر امریکہ کی ''ممکنہ شدید ترین الفاظ'' میں مذمت


ایک بیان میں، محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ''ہم ہلاک شدگان کے لواحقین سے دل کی گہرائی سے تعزیت کرتے ہیں، جب کہ زخمیوں کی فوری اور مکمل صحتیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں''

امریکہ نے اتوار کو یروشلم میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی ''ممکنہ شدید ترین الفاظ'' میں مذمت کی ہے، جس میں دو اسرائیلی ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

محکمہ خارجہ کے معاون ترجمان، مارک ٹونر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''ہم ہلاک شدگان کے لواحقین سے دل کی گہرائی سے تعزیت کرتے ہیں، جب کہ زخمیوں کی فوری اور مکمل صحتیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں''۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ''بے گناہ افراد کی جان لینے کا، کسی طور پر، کسی کو کوئی جواز حاصل نہیں''۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ''اس قابلِ مذمت اور بزدلانہ حملےکی ثنا خوانی میں دیے جانے والے بیانات کی بھی مذمت کرتے ہیں''۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG