رسائی کے لنکس

امریکہ کے وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حالیہ تشدد کے واقعات بشمول 16 افغان شہریوں کی ہلاکت سے امریکہ کا افغان مشن متاثر نہیں ہوگا۔

لیون پنیٹا بدھ کو غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے ہیں جہاں افغان حکام سے ملاقاتوں میں دیگر امور کے علاوہ امریکی فوجی کےہاتھوں شہری ہلاکتوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

امریکی محکمہ دفاع کے ایک ترجمان جارج لٹل نے کہا ہے کہ مسٹر پنیٹا نے افغان صوبائی رہنماؤں کو بتایا کہ ایسے واقعات امریکہ، افغان عوام اور سکیورٹی فورسز کی اس اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتے جو ان کے مطابق ’’درست اقدامات‘‘ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

دریں اثناء بدھ ہی کو قندھار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک افغان سکیورٹی افسر ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG