رسائی کے لنکس

’بحیرہ جنوبی چین کے تنازعات باعث تشویش‘


امریکی سینیٹر جان مکین
امریکی سینیٹر جان مکین

امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ امریکہ جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کو اپنی بحری افواج کی صلاحیت میں اضافے میں مدد کرے تاکہ وہ چین کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین پر اپنی ملکیت کے ”غیر مصدقہ“ دعوں کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔

پیر کی شب واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ بیجنگ کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین میں کی جانے والی جارحانہ کارروائیاں باعث تشویش ہیں، خصوصاً اُن سمندری حدود میں جن کے دعویدار علاقائی تنظیم ’آسیان‘ کے رکن ممالک ہیں۔

چین کے ایشیا پیسفک خطے میں اپنے ہمسایہ ممالک بشمول فلپائن اور ویتنام کے ساتھ تعلقات میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر کے حامل بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر تناؤ میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران شدت آگئی ہے۔

دریں اثناء چینی اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ نے منگل کے روز اپنے اداریے میں حالیہ تنازعات کا الزام ویتنام پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ اس مسئلہ کو مذاکرات یا پھر فوجی کارروائی کے ذریعے حل کرے گا۔

ہانگ کانگ کے ایک اخبار ’ہانگ کانگ ڈیلی‘ نے خبر دی ہے کہ چین نے جاری بحری کشیدگی کے پیشِ نظر اپنے نئے طیارہ بردار بحری جہاز کی آزمائش کے لیے یکم جولائی کی تازیخ کا انتخاب کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG