رسائی کے لنکس

اوباما کی بشار الاسد پر تنقید


براک اوباما نے کہا کہ شامی صدر نے اصلاحات متعارف کرانے کا ’’ایک کے بعد ایک موقع‘‘ ہاتھ سے جانے دیا۔
براک اوباما نے کہا کہ شامی صدر نے اصلاحات متعارف کرانے کا ’’ایک کے بعد ایک موقع‘‘ ہاتھ سے جانے دیا۔

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد ’’عوام کی نظروں میں اپنی قانونی حیثیت گنوا رہے ہیں‘‘۔

نشریاتی ادارے ’سی بی ایس نیوز‘ سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شام حکومت نے مسٹر اسد کے حاکمانہ اقتدار کے مخلاف پرامن احتجاجی مظاہرین کو اُن کے بقول ’’ناقابل قبول حد تک بے رحمی‘‘ کا نشانہ بنایا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ شام صدر نے اصلاحات متعارف کرانے کا ’’ایک کے بعد ایک موقع‘‘ ہاتھ سے جانے دیا۔

شام میں حکومت مخالف مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کے حوالے سے صدر اوباما کی طرف سے مسٹر اسد کے خلاف استعمال کیے گئے یہ سخت ترین الفاظ تھے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کے کچھ ایسے ہی بیان کو شام نے کڑی تنقید کا نشانہ بتایا تھا۔ سرکاری خبررساں ادارے ’صنعا‘ نے حکومت کے ایک عہدے دار کے حوالے سے کہا تھا کہ مس کلنٹن کا بیان شام کے اندرونی معاملات میں ’’امریکی مداخلت کا ایک اور واضح ثبوت ہے‘‘۔

XS
SM
MD
LG