رسائی کے لنکس

لبنان میں صدر عون کے انتخاب پر امریکہ کی مبارکباد


محکمہٴ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’امریکہ لبنانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، اور لبنان کی آزادی، اقتدارِ اعلیٰ، سلامتی اور استحکام کی حمایت جاری رکھی جائے گی‘‘

امریکہ نے لبنان کےانتخابات میں صدر میشال عون کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، جو ملک کے آئین کے مطابق منعقد کرائے گئے۔

محکمہٴ خارجہ کے ترجمان، جان کِربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’یہ موقعے کی فراہمی کا لمحہ ہے جب برسہا برس کے بعد لبنان سیاسی تعطل سے باہر نکل رہا ہے، جب کارِ سرکار بحال ہوں گے اور تمام لبنانی شہریوں کے لیے زیادہ مستحکم اور خوش حال مستقبل کی تعمیر کا موقع فراہم ہوگا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ’’ایسے میں جب لبنان میں نئی حکومت تشکیل پا رہی ہے۔ ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ تمام فریق لبنان کے بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں گے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں 1559 اور 1701 شامل ہیں، جن میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے لبنان کی حکومت کے علاوہ اور کسی کو اختیار حاصل نہیں ہوگا‘‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’امریکہ لبنانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، اور لبنان کی آزادی، اقتدارِ اعلیٰ، سلامتی اور استحکام کی حمایت جاری رکھی جائے گی‘‘۔

XS
SM
MD
LG