رسائی کے لنکس

امریکہ:قانون ساز بل ینگ انتقال کر گئے

کانگریس مین بل ینگ (فائل فوٹو)
کانگریس مین بل ینگ (فائل فوٹو)

1970ء میں فلوریڈا سے پہلی بار منتخب ہونے والے قانون ساز کا انتقال جمعہ کو ہوا اور اس سے ایک ہفتہ قبل ہی وہ یہ کہہ چکے تھے کہ وہ آئندہ برس ایوان نمائندگان کا تئیسویں مرتبہ رکن بننے کے لیے انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کی طویل ترین عرصے تک نمائندگی کرنے والے قانون ساز بل ینگ 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

1970ء میں فلوریڈا سے پہلی بار منتخب ہونے والے قانون ساز کا انتقال جمعہ کو ہوا اور اس سے ایک ہفتہ قبل ہی وہ یہ کہہ چکے تھے کہ وہ آئندہ برس ایوان نمائندگان کا تئیسویں مرتبہ رکن بننے کے لیے انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔

ان کے چیف آف اسٹاف نے بتایا کہ ینگ کا انتقال واشنگٹن کے قریب ایک اسپتال میں ہوا جہاں وہ تقریباً دو ہفتوں سے کمر میں تکلیف کی وجہ سے زیر علاج تھے۔ یہ تکلیف 1970ء میں ایک چھوٹے جہاز کے حادثے کے دوران انھیں لاحق ہوئی تھی۔

مالی امور سے متعلق ایوان کی انتہائی اہم کمیٹی کے سابق چیئرمین اور کانگریس میں دفاع معاملات کے مضبوط حامی رہنے والے اس قانون ساز نے گزشتہ سال اس وقت شہ سرخیوں میں جگہ بنائی جب انھوں نے کہا تھا کہ امریکہ کو افغانستان سے اپنی فوج واپس بلا لینی چاہیے۔

صدر براک اوباما نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ مسلح افواج، اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کے لیے وکالت اور حمایت پر‘‘ ینگ ہمیشہ رکھے جائیں گے۔

فلوریڈا کے سابق گورنر چارلی کرائسٹ نے ینگ کو ’’فلوریڈا کی سیاست کی سب سے قدآور شخصیت‘‘ قرار دیا۔
XS
SM
MD
LG