رسائی کے لنکس

امریکہ: کاروباری راز چرانے پر انجینیئر کو 15 سال قید


جج جیفری وائٹ کا کہنا تھا کہ تھا کہ لیوؤ نے جس ملک کی شہریت حاصل کی وہ "لالچ کی وجہ سے اسی کے خلاف ہوگیا"۔

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک عدالت نے ایک کیمیکل انجیئنر کو کارروباری راز چرانے کے الزام میں 15 سال قید اور دو کروڑ 83 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

والٹر لیوؤ پر الزام تھا کہ اس نے صعنتی کیمیائی مواد تیار کرنے کے کاروباری راز چین کی ایک سرکاری کمپنی کے لیے چوری کیے۔

جج جیفری وائٹ کا کہنا تھا کہ تھا کہ لیوؤ نے جس ملک کی شہریت حاصل کی وہ "لالچ کی وجہ سے اسی کے خلاف ہو گیا"۔

لیوؤ پر رواں سال کے اوائل میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا تھا کہ اس نے چین کی سرکاری کپمینوں سے دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر وصول کیے اور اس کے بدلے انھیں روز مرہ استعمال کی چیزوں کو صاف یا سفید کرنے کی ٹیکنالوجی فراہم کی۔

جج نے لیوؤ کی انجینیئرنگ کمپنی پر بھی ایک کروڑ 90 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا۔

چین تیزی سے عالمی سطح پر ایک معاشی و تجارتی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے اور اس میدان میں امریکہ اس کا حریف ہے۔

امریکہ چین پر یہ الزام عائد کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی کرنسی کی قدر میں مصنوعی طور پر کمی کر کے بین الاقوامی منڈیوں میں تجارتی مسابقت کا توازن خراب کرنے کا سبب بنا ہے۔

حال ہی میں امریکی عہدیداروں کی طرف سے یہ بیان بھی سامنے آچکا ہے کہ چین سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے امریکی مالیاتی اور صنعتی شعبوں کی معلومات تک غیر قانونی طور پر رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔

XS
SM
MD
LG