رسائی کے لنکس

صومالی قزاقوں کو عمر قید کی سزائیں


وہ کشتی جس پر یہ واقعہ پیش آیا
وہ کشتی جس پر یہ واقعہ پیش آیا

تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ یہ تینوں 19 قزاقوں کے اس گروپ کا حصہ تھے جو 'کیوسٹ' نامی کشتی پر چار امریکی شہریوں کو تاوان کے لیے اغوا کرنے کی غرض سے سوار ہوئے۔

چار امریکیوں کی ہلاکت کے مقدمے میں صومالی قزاقوں کے گروپ کے آخری تین ارکان کو عمر قید کی متعدد سزائیں سنائی گئی ہیں۔

امریکہ کی ایک عدالت نے دو قزاقوں کو 21 مرتبہ عمر قید، جن میں 19 متواتر ہوں گی، کی سزا سنائی۔ تیسرے ملزم کے لیے بھی ایسی ہی سزا کا حکم دیا گیا۔

استغاثہ ان تینوں کو موت کی سزا دلوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ان قزاقوں پر 2011ء میں افریقی ساحل کے قریب ایک کشتی کو اغوا کرنے میں ملوث ہونے، قتل اور قزاقی کے الزامات میں یہ سزائیں سنائی گئیں۔

تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ یہ تینوں 19 قزاقوں کے اس گروپ کا حصہ تھے جو 'کیوسٹ' نامی کشتی پر چار امریکی شہریوں کو تاوان کے لیے اغوا کرنے کی غرض سے سوار ہوئے۔

استغاثہ کے مطابق قزاقوں میں سے ایک نے امریکی بحریہ کی ایک کشتی پر اس وقت گولہ داغا جب یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات جاری تھے۔ بعد ازاں ان تینوں قزاقوں نے یرغمالیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

امریکی عہدیداروں نے عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اس سے یہ واضح پیغام جاتا ہے کہ قزاقی، یرغمال بنانا اور قتل" کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس واقعے میں چار قزاق مارے گئے تھے جب کہ ایک کو کم عمر ہونے کی وجہ سے رہا کر دیا گیا تھا۔ دیگر 11 قزاقوں کو بھی عمر قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG