رسائی کے لنکس

امریکی فوجی کو جنوبی کوریا کے حوالے کرنے کا اعلان


امریکی فوجی کو جنوبی کوریا کے حوالے کرنے کا اعلان
امریکی فوجی کو جنوبی کوریا کے حوالے کرنے کا اعلان

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جنوبی کوریا میں تعینات امریکی افواج نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی ایک خاتون شہری سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے والے فوجی کو مقامی حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

امریکی بری فوج کی سیکنڈ انفنٹری ڈویژن کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ فوجی کی حوالگی دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان ’اسٹیٹس آف فورسز‘ معاہدے کے تحت جمعرات کو کی جائے گی۔

جنوبی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’یونہاپ‘ کا کہنا ہے کہ 21 سالہ فوجی جس کا نام نہیں بتایا گیا، نے سیول کے قریبی علاقے ڈونگ ڈوچیئون میں 24 ستمبر کو ایک 18 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی میجر جنرل ایڈورڈ کارڈن نے اس واقعے پر لڑکی، اس کے اہل خانہ اور کوریا کے عوام سے ’مخلصانہ افسوس‘ کا اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG