رسائی کے لنکس

’امریکہ کی سلامتی کو سائبر دہشت گردوں سے خطرہ لاحق ہے‘


’امریکہ کی سلامتی کو سائبر دہشت گردوں سے خطرہ لاحق ہے‘
’امریکہ کی سلامتی کو سائبر دہشت گردوں سے خطرہ لاحق ہے‘

امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا ہے کہ دہشت گرد اور کرائے کے فوجی امریکہ کی سائبر سیکیورٹی کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ بن رہے ہیں۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ میولر نے کہا کہ القاعدہ جیسی عسکریت پسند تنظیموں نے ہیکنگ کی مہارتیں حاصل کرنے میں واضح دل چسپی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سائبر حملے اثرات ممکنہ طور پر بم حملے جیسے ہو سکتے ہیں۔

رابرٹ میولر نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز کیلی فورنیا میں انٹرنیٹ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے سائبر حملوں کا نشانہ بننے والی کمپنیوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور سیکیورٹی خلاف ورزیوں کی رپورٹ درج کروائیں۔

میولر کے یہ خیالات اس وقت سامنے آئے ہیں جب گذشتہ مہینوں میں کئی بڑے سائبر حملے ہو چکے ہیں۔ جنوری میں گوگل پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔

گوگل کے اعلیٰ افسر ڈیوڈ ڈرمنڈ نے کہا کہ گوگل پر چین کے اندر سے انتہائی مہارت سے حملہ کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG