رسائی کے لنکس

اوباما کی وائٹ ہاؤس میں دلائی لاما سے ملاقات


چین کی طرف سے شدید احتجاجوں کے باوجود، امریکی صدر براک اوباما نے جمعرات کے روز وائٹ ہاؤس میں تبت کے جلا وطن روحانی رہنما، دلائی لاما سے ملاقات کی۔


ملاقات کے بعد دلائی لاما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اُنھوں نے صدر اوباما سے مذہبی ہم آہنگی اور انسانی اقدار کے ساتھ ساتھ قیادت میں خواتین کے عمل دخل کے فروغ کے بارے میں بات کی۔

یہ ملاقات وائٹ ہاؤس کے میپ روم میں ہوئی، نہ کہ اوول آفس میں جومسٹر اوباما کا سرکاری دفتر ہے۔

اِس تقریب میں چونکہ پریس کو شرکت کی اجازت نہیں تھی اِس لیے وائٹ ہاؤس سرکاری طور پر اِس تقریب کی تصاویر جاری کرے گا۔

ملاقات پر چین کی طرف سے برہمی کے بیانات جاری ہوئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ چین سختی سے اِس کی مخالفت کرتا ہے۔ گذشتہ ہفتے چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ دلائی لاما کو ملاقات کی دعوت کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

امریکی وزیرِ خارجہ، ہلری کلنٹن جمعرات ہی کے روز دلائی لاما سے ملاقات کر رہی ہیں۔ روحانی رہنما بعد میں نامہ نگاروں سے ملاقات کریں گے جس میں وہ اپنے مذاکرات کے تفاصیل بتائیں گے۔

XS
SM
MD
LG