رسائی کے لنکس

کٹوتیوں کے خود کار نظام کے امریکہ پر اثرات


Барак Обама цілує Мішель Обаму на балу Головнокомандуючого збройних сил США у Виставковому центрі Вашингтона.
Барак Обама цілує Мішель Обаму на балу Головнокомандуючого збройних сил США у Виставковому центрі Вашингтона.

امریکہ کے مجموعی قرضوں کا حجم تقریبا ایک سو پچاس کھرب ہو چکا ہے ۔ اس سال کے شروع میں بجٹ سے متعلق ایک سمجھوتے میں یہ طے کیا گیا تھا کہ اگر ملکی بجٹ کا خسارہ کم کرنے پر کوئی افہام و تفہیم کا راستہ نہ نکلا تو 2013ء سے امریکہ کے مجموعی اخراجات میں کسی شعبہ جاتی تفریق کے بغیر 10 کھرب 20 ارب کی کٹوتیاں خود بخود شروع ہو جائیں گی ، جن کو سیکوئیسٹر کا نام دیاگیا تھا ۔ لیکن اب واقعتا ایسا ہو چکا ہے ۔

جس کا مطلب ہے کہ زرعی شعبے کو دی جانے والی مراعات سے لے کر ٹرانسپورٹ اور صحت عامہ کے نظام اور عمر رسیدہ افراد کو دی جانے والی مراعات تک سب متاثر ہونگی ۔ اس کا ایک مطلب امریکہ کے دفاعی بجٹ میں زبردست کمی بھی ہے ۔بجٹ میں کسی ترجیحی تخصیص کے بغیر کٹوتیوں کا خیال واشنگٹن کی سیاست میں سرگرم دونوں امریکی پارٹیوں کے اراکین کو پریشان کئے ہوئے ہے ۔کئی ڈیمو کریٹک اراکین تعمیراتی منصوبوں اوراندرون ملک پروگرامز میں کٹوتیوں کے خلاف ہیں ۔ جبکہ ریپبلکنز کا کہنا ہے کہ اگر دفاعی شعبے کا بجٹ کم ہوا تو امریکی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی ۔

امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا بھی ایسا کرنے کے نتائج سے خبردار کر چکے ہیں ۔ ان کا کہناہے کہ یہ کٹوتیاں شروع ہو گئیں تو موجودہ اخراجات میں نصف حد تک کمی کرنی ہوگی ، جس سے دفاعی شعبہ تباہ ہو جائےگا۔

توقع ہے کہ کانگریس اب ایسی قانون سازی کی کوشش کرے گی جس سےاخراجات میں کٹوتیوں کےاس پروگرام کو عمل سے روکا جائے ۔صدر اوباما نے اخراجات میں کمی کے کسی بھی ایسے پروگرام کی حوصلہ افزائی کا عندیہ دیا ہے ، جو بجٹ خسارے میں اتنی ہی کمی کرے ، جتنی سیکوئیسٹر کے ذریعے ہونی تھی ۔

صدر اوباما کہہ چکے ہیں کانگریس میں کچھ لوگ پہلے ہی اخراجات میں اس خود کار کمی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ان کے لئے میرا پیغام بالکل سادہ ہے ۔ نہیں ۔ میں ایسی کسی بھی کوشش کو ویٹو کر دوں گا ۔

صدر اوباما کی ویٹو کی دھمکی اگلے سال کے بجٹ کی منظوری کے وقت نئی سیاسی محاذ آرائی کی وجہ بن سکتی ہے ، جب صدر اوباما کو خود ، کانگریس کی تمام اور سینیٹ کی ایک تہائی نشستوں کے انتخابات کا مرحلہ درپیش ہوگا ۔

XS
SM
MD
LG