رسائی کے لنکس

امریکی وزیر دفاع کا دورہ جاپان


امریکی وزیر دفاع کا دورہ جاپان
امریکی وزیر دفاع کا دورہ جاپان

امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا پیر کو جاپان روانہ ہوئے اور اس سے قبل اُنھوں نے ایشیائی ممالک کے اپنے ہم منصوبوں کو بتایا تھا کہ بجٹ میں کٹوتی کے باوجود امریکہ کی ایشیا پیسفیک ممالک میں موجودگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

لیون پنیٹا انڈوینشیا کے سیاحتی علاقے بالی میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے وزرائے دفاع کے ایک اجلاس میں شرکت کے بعد وہاں سے جاپان کے لیے روانہ ہوئے۔

اُنھوں نے اجلاس میں شریک اپنے ہم منصبوں کو اتوار کی شب بتایا کہ امریکہ کے دفاقی بجٹ پر واشنگٹن میں تند و تیز بحث کی اطلاعات کے باوجود اُن کے ملک کے لیے پیسفیک ریجن کو کلیدی حیثیت حاصل رہے گی۔

وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے تائیوان کو پانچ ارب 85 کروڑ ڈالر کے اسلحہ بشمول ایف سولہ طیاروں کہ فروخت پر چین کی طرف سے ضبط کا رویہ قابل ستائش ہے۔

XS
SM
MD
LG