رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا میں اضافی امریکی میزائل دفاعی نظام کی تنصیب


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کا اصرار ہے کہ اس نظام کی تنصیب کا واحد مقصد جنوبی کوریا کو شمال کے بڑھتی ہوئی جوہری اور میزائل صلاحیت سے محفوظ رکھنا ہے اور اس کا ہدف خطے کے دیگر ممالک نہیں ہوں گے۔

امریکہ نے جنوبی کوریا میں عارضی طور پر اضافی پیٹریاٹ میزائل نظام نصب کر دیا ہے۔ یہ اقدام شمالی کوریا کی طرف سے جوہری تجربے اور طویل فاصلے تک جانے والا راکٹ چھوڑے جانے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

یو ایس ایٹتھ آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل تھامس وینڈل کا کہنا ہے کہ "اس قسم کی مشق اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہم شمالی کوریا کی طرف سے حملے کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔"

یہ عارضی تنصیب ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب آئندہ ہفتے ہی امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جدید میزائل دفاعی نظام کی تنصیب پر بات چیت ہونے جا رہی ہے۔

واشنگٹن اور سیول نے گزشتہ ہفتے ہی اعلان کیا تھا کہ جنوبی کوریا میں " ٹرمینل ہائی الٹیٹوٹ ایریا ڈیفنس میزائل سسٹم" جلد ہی نصب کیا جائے گا۔

حکام کا اصرار ہے کہ اس نظام کی تنصیب کا واحد مقصد جنوبی کوریا کو شمال کے بڑھتی ہوئی جوہری اور میزائل صلاحیت سے محفوظ رکھنا ہے اور اس کا ہدف خطے کے دیگر ممالک نہیں ہوں گے۔

جنوبی کوریا کے حکام نے اس ضمن میں ہونے والی بات چیت کا اشارہ دیا ہے لیکن امریکی حکام نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ یہ مذاکرات کب ہونے جا رہے ہیں۔

چین اور روس دونوں ہی ایسی کسی ممکنہ تنصیب پر شاکی ہیں۔ جمعہ کو ایک بیان میں بیجنگ کے وزیر خارجہ وانگ یی نے "شدید تحفظات" کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میزائل نظام کی تنصیب "چین کے اسٹیریٹیجک مفادات کو قابل ذکر حد تک متاثر کر سکتی ہے۔"

XS
SM
MD
LG