رسائی کے لنکس

امریکہ نےانصارالدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا


محکمہٴخارجہ نےجمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہےکہ 2011ء کے اواخر میں جب سے یہ تنظیم بنی ہے، انصارالدین کو اسلامی مغرب کی القاعدہ کی حمایت ملتی رہی ہے اور وہ اب بھی اُس دہشت گرد گروپ سے وابستہ ہے

امریکہ نےمالی سےتعلق رکھنے والے شدت پسند گروہ، انصارالدین کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

اِس اقدام کے نتیجے میں گروپ کےامریکہ کی تحویل میں ملکیت یا اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، اور امریکی شہریوں پر اس تنظیم سے کسی طرح کی لین دین پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہٴ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہےکہ 2011ء کے اواخر میں جب سے یہ تنظیم بنی ہے، انصارالدین کو اسلامی مغرب کی القاعدہ کی حمایت ملتی رہی ہے اور وہ اب بھی اُس دہشت گرد گروپ سے وابستہ ہے۔

انصار الدین اُن شدت پسند گروہوں میں سے ایک ہے جنھوں نے گذشتہ برس مالی کے شمال کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور وہاں کی آبادی پر سخت گیر قسم کے اسلامی قوانین نافذ کردیے تھے۔

فرانسیسی اور مالی کی سرکاری افواج نے اس خطے کو دوبارہ اپنےکنڑول میں لے لیا ہے، جب کہ وقفے وقفے سے لڑائی جاری ہے۔
XS
SM
MD
LG