رسائی کے لنکس

پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کی تنظیم کے فلاحی منصوبے


پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کی تنظیم کے فلاحی منصوبے
پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کی تنظیم کے فلاحی منصوبے

پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کی ایک تنظیم ان دنوں امریکہ میں موجود پیشہ ور افراد اور وہاں قائم کمپنیوں اور فلاحی اداروں کی مدد سے پاکستان میں تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے کی تعمیراور کاروبار کے مواقعوں میں بہتری لانے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

امریکی سفارتخانے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”امریکن پاکستان فاؤنڈیشن“ نامی تنظیم ، جو کہ اس وقت اپنا انتظامی ڈھانچہ مضبوط کر رہی ہے، کے مطابق اس کا اولین مقصد نجی سطح پر تیار کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص رقوم کے شفاف اور نتیجہ خیز استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

امریکن پاکستان فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہوئے ایک بیان میں تنظیم کے عہدیدار واحد حامد کہتے ہیں کہ امریکن پاکستان فاؤنڈیشن نیو یارک میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم ”انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی“ کے اشتراک سے پاکستان کے شمال مغربی علاقے سوات میں گذشتہ برسوں میں ہوئی شورش سے متاثرہ نوجوانوں کو روزگار کے حصول سے متعلق تربیت فراہم کرنے کے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

پاکستان کی افواج نے گذشتہ سال موسم گرما میں ایک بڑا آپریشن کرکے سوات میں 2008ء کے اوائل میں طالبان باغیوں کی جانب سے شروع کی گئی شورش پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے اور اب اس علاقے میں زندگی خاصی حد تک معمول پر آ چکی ہے۔

امریکن پاکستان فاؤنڈیشن کی قائم مقام ایگزیکٹوڈائریکٹر مہناز فینسی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی تنظیم امریکہ میں موجود مخیر حضرات کی توجہ پاکستان میں ترقی کی ضروریات کی جانب دلانا چاہتی ہے۔

ان کے مطابق فل الوقت اس تنظیم کی توجہ کا مرکز ایسے ادارے اور پاکستانی نژاد امریکی ہیں جو اس وقت بھی پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG