رسائی کے لنکس

اٹلی امریکہ کا اہم اتحادی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکہ کے نائب صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ اٹلی اُن کے ملک کا ایک ’’اہم اتحادی‘‘ ہے۔

امریکی رہنما نے یہ بیان روم میں دیا جہاں وہ جمعرات کو منائی جانے والی اطالوی ریاستوں کے اتحاد کی 150 ویں سالگرہ کے سلسلے میں موجود ہیں۔

اس سے قبل بدھ کو اُنھوں نے اطالوی صدر جورجیو ناپولیٹانو سے ملاقات میں لیبیا سمیت مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں جاری سیاسی بے چینی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

بات چیت کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں جو بائڈن نے عراق اور افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں میں تعاون پر اٹلی کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ناپولیٹانو کا کہنا تھا کہ امریکہ کی شرکت کے بغیر اطالوی ریاستوں کے اتحاد کی سالگرہ کے موقع پر جشن کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اُنھوں نے لیبیا میں نیٹو آپریشن میں اٹلی کے تعاون کا اعادہ بھی کیا۔ اٹلی اور امریکہ دو ماہ سے لیبیائی فوج کے فضائی حملوں میں شریک ہیں جن کا مقصد وہاں کی عوام کو معمر قذافی کی حامی فورسز کی کارروائیوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

XS
SM
MD
LG