رسائی کے لنکس

پاکستان اور افغانستان کے لیے نئے امریکی ایلچی کا انتخاب


مارک گراسمین 2003 کی ایک فائل فوٹو میں
مارک گراسمین 2003 کی ایک فائل فوٹو میں

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق آنجہانی رچرڈ ہالبروک کی جگہ سابق امریکی سفارت کار مارک گراسمن افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکہ کے نئے ایلچی ہوں گے۔

وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اس تقرری کا باضابطہ اعلان جمعہ کو نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کے ایک اجلاس میں کریں گی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اس تقرری میں تاخیر کی وجہ وائٹ ہاؤس اور وزارت خارجہ کے درمیان نئے ایلچی کی ذمہ داریوں کی حدود پر اختلافات ہیں۔

مارک گراسمن اپنی تیس سالہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ملازمت کے دوران یورپ کے لیے معاون امریکی وزیر خارجہ اور ترکی میں امریکہ کے سفیر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔

وہ آجکل ایک کنسلٹنگ فرم کوہن گروپ میں بحیثیت ایک کنسلٹنٹ کام کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG