رسائی کے لنکس

امریکہ اور روس پائیدار تعلقات کے خواہاں


امریکی صدر براک اوباما اور ان کے روسی ہم منصب دمتری مدویدف
امریکی صدر براک اوباما اور ان کے روسی ہم منصب دمتری مدویدف

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اُن کے ملک اور روس نے ’’انتہائی گہرے اور پروان چڑھتے ہوئے (دوطرفہ) تعلقات‘‘ استور کرنے کا پختہ ارادہ کیا ہوا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی اتار طاس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ایک ’’انتہائی پیچیدہ دنیا‘‘ میں دونوں ملکوں کے پاس ایسی قیادت فراہم کرنے کا موقع موجود ہے جس کا پچھلی نسلیں تصور بھی نہیں کر سکتی تھیں۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکہ اور روس کا اگلا قدم ہر سطح پر اعتماد سازی اور ہم آہنگی کا فروغ ہونا چاہیئے۔

ہلری کلنٹن نے کہا کہ امریکی صدر براک اوباما اور اُن کے روسی ہم منصب دمتری مدویدف دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی روابط کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں۔

اُن کے بقول دونوں ملکوں نے ہتھیاروں کی تخفیف، ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام، افغانستان، انسداد منشیات اور دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کر لی ہیں۔

XS
SM
MD
LG