رسائی کے لنکس

خاص مقاصد کے لیے ڈرونز کا داخلی استعمال


ایف بی آئی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈرونز کو استعمال کیا جاتا ہے، جہاں اِس استعداد سے استفادے کی ضرورت ہوتی ہے

امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ادارہ کبھی کبھار امریکہ کے اندر ڈرون طیارے استعمال کرتا ہے۔ تاہم، اُنھوں نے یہ نہیں بتایا کہ اِس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے۔

امریکہ کئی برسوں سے اپنے ملک کی جنوبی اور شمالی سرحدوں کی چوکسی کے لیے ڈرونز استعمال کرتا آہا ہے۔ لیکن، بدھ کے روز کانگریس کی ایک سماعت کے دوران، ایف بی آئی کے سربراہ رابرٹ مُئلر نے کہا کہ ادارہ امریکہ کی سر زمین کے اوپر ڈرونز کی تعیناتی دوسرے مقاصد کے لیے کرتا ہے۔

اُنھوں نے ڈرون طیاروں کے داخلی استعمال کو ’بہت، بہت ہی کم، شاذ و نادر‘ قرار دیا۔

تاہم، اُنھوں نے کہا کہ امریکہ کا جرائم کی تفتیش کرنے والا یہ ادارہ ڈرون کے استعمال کےبارے میں’ ابتدائی نوعیت‘ کی پالیسیاں وضع کر رہا ہے۔


ایسے میں جب حالیہ ہفتوں کے دوران دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے امریکی نگرانی کے پروگراموں کی تفصیل سامنے آئی ہے، چند قانون سازوں نے حکومت کی طرف سے امریکیوں کے انٹرنیٹ کے ریکارڈز اور غیر ملکیوں کے بھیجے گئے انٹرنیٹ پیغامات پر نگرانی کی کھُل کر حمایت کی ہے۔ تاہم، کانگریس کے کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ نگرانی کے اثرات دور دور تک جاتے ہیں، اور اِس سے امریکیوں کی شہری آزادی اور ’پرائیویسی‘ کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

مُئلر نے کہا کہ ڈرونز کا داخلی استعمال عام طور پر اُن خاص واقعات کےحوالے سے کیا جاتا ہے جہاں اِس استعداد سے استفادے کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔ لیکن، اُنھوں نے اِس کی نشاندہی نہیں کی کہ اِس کی ضرورت کس صورت میں پیش آتی ہے۔
XS
SM
MD
LG