رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون گر کر تباہ


شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون گر کر تباہ

شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون گر کر تباہ

بغیر پائلٹ کے اِس طیارے کو یہ حادثہ ہفتے کی شام گئے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ لیکن، ابھی واضح نہیں کہ آیا طیارہ کسی فنی خرابی کی وجہ سے گرا ہے یہ اسے مار گرایا گیا ہے

پاکستان کے شمالی وزیرستان میں ایک امریکی ڈرون طیارہ گِر کر تباہ ہوگیا ہے، جِس علاقے کی سرحدیں افغانستان سے ملتی ہیں۔

بغیر پائلٹ کے اِس طیارے کو یہ حادثہ ہفتے کی شام گئے ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ رپورٹوں کے مطابق، اِس علاقے کو شدت پسندوں کی آماجگاہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن، یہ بات ابھی واضح نہیں آیا طیارے کو مار گرایا گیا ہے۔

پاکستان کے اندر طالبان اور القاعدہ کے شدت پسندوں کو ہدف بنانے کے لیے امریکہ ڈرون طیاروں کا استعمال کرتا ہے۔ ڈرون حملے پاکستانی عوام میں غیر مقبول ہیں، جو اِسے اپنے ملک کے اقتدارِ اعلیٰ کی خلاف ورزی اور شہریوں کے لیے ایک خطرہ تصور کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG