رسائی کے لنکس

ڈرون حملوں میں امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق


ان میں انتہا پسند انور العولقی بھی شامل ہے جو 2011ء میں یمن میں مارا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک ہونے والے تین امریکیوں میں العولقی کا بیٹا بھی شامل ہے

امریکہ نے ڈرون حملوں میں چار امریکیوں کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔

یہ بیان صدر براک اوباما کی طرف سے 2009ء سے مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف ڈرون حملوں کی حمایت، زیرحراست افراد کے لیے پالیسیوں اور دیگر قانونی ضوابط کے بارے میں تقریر سے قبل سامنے آیا ہے۔

القاعدہ اور اس کے اتحادیوں کی مدد کرنے والے امریکیوں سمیت ایسے مشتبہ افراد کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنائے جانے کا معاملہ مسٹر اوباما کے پہلے دور صدارت میں بھی متنازع رہا ہے اور اس پر اب بھی تنقید جاری ہے۔

اوباما انتظامیہ نے بدھ کو پہلی بار یمن اور پاکستان میں ڈرون حملوں میں چار امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

ان میں انتہا پسند انور العولقی بھی شامل ہے جو 2011ء میں یمن میں مارا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک ہونے والے تین امریکیوں میں العولقی کا بیٹا بھی شامل ہے اور لوگ ’’ خاص طور پر امریکہ کی طرف سے نشانہ نہیں بنائے گئے۔‘‘
XS
SM
MD
LG