رسائی کے لنکس

جان بچانے والی دوا کے حیران کُن نرخ، ادارے کا سربراہ گرفتار


ایف بی آئی کے اہل کاروں کے مطابق، گرفتار ملزم مارٹن شکرلی کے زیر انتظام ادویات ساز کمپنی نے جان بچانے والی ایک دوا کی قیمت میں اچانک 5000 فیصد اضافہ کر دیا تھا

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اچانک غیر معمولی اضافہ کرنے پر، ایف بی آئی کے ایک اہل کار نے ادویات ساز کمپنی کے نوجوان سربراہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ملزم مارٹن شکرلی کے زیر انتظام ادویات ساز کمپنی نے جان بچانے والی دوا کی قیمت میں 'اچانک 5000 فیصد اضافہ کردیا تھا'۔

ایف بی آئی کے حکام نے جمعرات کو دو مختلف کمپنیوں میں ٹورنگ فارماسیوٹیکل کے سربراہ کے خلاف، بقول اہل کار، 'ان کے قائدانہ کردار سے متعلق تمسکات یا سیکورٹیز کی فریب دہی کے الزام میں' نیویارک میں گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

ایف بی ائی 32 سالہ شکرلی کے خلاف ایم ایس ایم بی کیپٹل منجمنٹ اور ریٹروفن انک کے سربراہ کی حثیت سے تحقیقات کر رہی تھی، جبکہ انھیں دونوں عہدوں سے برطرف کیا جاچکا ہے۔

شکرلی کی قائم کردہ کمپنی ٹورنگ نے ایڈز کے مریضوں اور بعض اقسام کے کینسر میں استعمال ہونے والی دوا ’ڈراپریم' کی قیمت 13.50 ڈالر سے بڑھا کر یک دم 700 ڈالر فی گولی کردی تھی، جس کی وجہ سے، بقول اہل کار، شکرلی کی عوامی ساکھ کے اعتبار سے 'امریکہ کی بدترین نفرت انگیز شخصیت کی سی رہ گئی تھی'۔

ڈراپریم کی فروخت کے حقوق ٹورنگ کمپنی کے پاس ہیں جو کہ ایک دہائی قبل تیار کیا گیا۔ لیکن، اس کی تحقیق و تیاری میں اس کمپنی کا کوئی کردار نہیں تھا۔

شکرلی البانیا کروشیا سے ہجرت کرکے آنے والے تاریک وطن کا بیٹا ہے۔ اسے دوا کی قیمت میں اضافہ پر تنقید کو مسترد کرنے پر ’گستاخ لالچی' کا لقب دیا گیا تھا۔

شکرلی نے حال ہی میں تجارت کے موضوع پر شائع ہونے والے میگزین 'فوربس کے فورم پر خطاب میں کہا تھا کہ اس کے سرمایہ لگانے والے توقع کرتے ہیں کہ انھیں زیادہ سے زیادہ منافع حاصل ہو۔

ٹورنگ اور ریٹروفین دنوں نے شکرلی کی سربراہی میں اپنی ادویات کی ایک جیسی ابتدائی قیمت کا اعلان کیا تھا۔

امریکی سیاسی قائدین اس کی حکمت عملی پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ، ہیلری کلنٹن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اگر وہ منتخب ہوگئی تو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے اس رجحان کا خاتمہ کردیں گی۔

ہیلری کے حلیف امریکی سنیٹر برینر نے شکرلی کی جانب سے 2700 ڈالر کا عطیہ لینے سے انکار کیا، جبکہ ریپبلکن پارٹی کے سرفہرست امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شکرلی کے بارے میں کہا کہ وہ 'استعمال شدہ کارتوس سے زیادہ کچھ نہیں' اور 'اس کا طریقہ کار نفرت انگیز ہے'۔

XS
SM
MD
LG