رسائی کے لنکس

منشیات سمگل کرنے کے لیے تیار کی گئی خصوصی آبدوزپر حکام کا قبضہ


منشیات سمگل کرنے کے لیے تیار کی گئی خصوصی آبدوزپر حکام کا قبضہ
منشیات سمگل کرنے کے لیے تیار کی گئی خصوصی آبدوزپر حکام کا قبضہ

انسداد منشیات کے امریکی ادارے ڈرگ این فورسمنٹ ایڈمنسٹریشن ”ڈی ای اے“ نے ایکواڈور میں حکام کو ایک ایسی آبدوزاپنے قبضے میں لینے میں مدد کی ہے جس کے ذریعے ہزاروں کلو منشیات سمگل کی جا سکتی تھیں۔

ڈی ای اے کے حکام نے ہفتے کے روز کہا کہ ڈیزل انجن سے بجلی پیدا کرکے چلنے والی یہ آبدوز ایک دور افتادہ جنگل میں تیار کی گئی تھی اور اس کو اپنے پہلے سفر پر روانہ ہونے سے قبل ہی ایکواڈور اور کولمبیا کی سرحد کے نزدیک واقع ایک دریا کے قریب سے قبضے میں لے لیا گیا۔

اس پیچیدہ آبدوز کی لمبائی تقریباً 100 فٹ اور عرشہ سے چھت کی اونچائی نو فٹ ہے اور اس میں پیری سکوپ اور ائیر کنڈیشنگ کا نظام بھی موجود ہے جب کہ دور سے اس کی نشاندہی بھی خاصا مشکل کام ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ آبدوز سمندر کے راستے منشیات کی سمگلنگ کے لیے تیار کی گئی تھی اور اس کی خصوصیات انسداد منشیات کے اداروں کے لیے توجہ طلب پیش رفت ہیں۔

واضح رہے کہ کولمبیا میں منشیات کا کاروبار کرنے والے بڑے گروپ پہلے بھی کوکین کی وسطی امریکہ سمگلنگ کے لیے آبدوزوں کا استعمال کرتے رہے ہیں اور کئی آبدوزیں قبضے میں بھی لی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG