رسائی کے لنکس

امریکہ: پہلی سہ ماہی، معاشی شرح افزائش میں سست روی


فائل
فائل

ماہرین معاشیات ترقی کی اس ابتر صورتحال کی وجہ طویل سرد موسم کو قرار دے رہے ہیں، جس کے دوران ملک کے مغربی ساحلوں پر جہاز رانی معطل ہو کر رہ گئی تھی

امریکہ میں سال رواں کے پہلے تین ماہ کے دوران معاشی شرح افزائش ایک بار پھر سست روی کا شکار رہی۔

امریکی محکمہٴتجارت کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مجموعی قومی پیداوار میں ایک شرح فیصد کی دو دہائی کا اضافہ ہوا، جو کہ گزشتہ برس کی اسی سہ ماہی کے دوران حاصل ہونے والی دو اشاریہ دو فیصد کی شرح نمو سے بھی کم تھی۔ جی ڈی پی کل قومی پیداواری اشیاء اور خدمات کا مجموعہ ہوتا ہے، جو کہ کسی بھی قوم کے معاشی استحکام کا پیمانہ ہے۔

ماہرین معاشیات معاشی نمو کہ اس صورتحال کی وجہ طویل سرد موسم کو قرار دے رہے ہیں، جس کے دوران ملک کے مغربی ساحلوں پر جہاز رانی معطل ہو کر رہ گئی تھی۔

تازہ ترین جی ڈی پی رپورٹ سے قبل نیشنل ایسوسی ایشن فار بزنس اکنامکس نے ملک بھر میں موجود کمپنیوں کے سروے کے بعد ٹھوس معاشی افزائش میں بہتری کا اظہار کیا تھا؛ اور حالیہ غیر متوقع صورتحال کے باوجود ان کا اصرار ہے کہ معاشی نمو کی صورتحال بہتر ہوجائے گی، کیونکہ موسم اور مزدوری کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے۔

ڈالر کے استحکام نے بھی جی ڈی پی کو متاثر کیا ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے امریکی برامدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہوا۔ مہنگے ڈالر کا مطلب ہے عالمی مارکیٹ میں برآمدات زیادہ مہنگی اور امریکی خریداروں کے لئے درآمدات میں زیادہ دلکشی۔

وائٹ ہاوس کے معاشی مشیر جسن فارمین کہتے ہیں کہ بیرونی طلب نے امریکی برآمدات اور مجموعی طور پر معاشی نمو کو متاثر کیا ہے۔جبکہ تیزی سے گرتی ہوئی تیل کی قیمتوں نے انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کو بھی متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے شرح افزائش میں مزید کمی واقع ہوئی۔

وائٹ ہاؤس کے اس ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صارفین خرچ کرنے کی بجائے بچت کررہے ہیں، انھیں گیس پر اضافی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑ رہی۔ لیکن، انرجی کی قیمتوں میں کمی سے ہونے والی یہ بچت مستقبل میں خرچ ہوگی اور معاشی افزائش بڑھے گی۔

XS
SM
MD
LG