رسائی کے لنکس

امریکہ میں بے روزگاری کی سطح میں کمی


امریکہ میں بے روزگاری کی سطح میں کمی

امریکہ میں بے روزگاری کی سطح میں کمی

امریکہ میں مارچ کے دوران بے روزگاری گذشتہ دو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی اور سرکاری رپورٹوں کے مطابق گذشتہ مہینے بڑی تعداد میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے۔

جمعے کےروز امریکی لیبر ڈپارٹمنٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں بے روزگاری کی سطح گرکر 8.8 پر پہنچ گئی جو فروری کے مقابلے میں کم ہے۔

خبروں کے مطابق گذشتہ ماہ ملازمتوں کے دولاکھ 16ہزار نئے مواقع پیدا ہوئےاور ان سب کاتعلق نجی شعبے سے تھا۔ جس سے سرکاری شعبے میں ملازمتوں کی کٹوتیوں سے پہنچنے والے نقصان پر قابوپانے میں مدد ملی۔

امریکی معیشت چند سال قبل آنے والے کئی عشروں کے بدترین مالیاتی بحران سے نکلنے کی کوشش کررہی ہے اور ابھی تک یہاں مصنوعات کی تیاری، برآمدات اور معیشت کے کئی دوسرے شعبوں میں نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی رفتار ماضی کی نسبت کم ہے۔

XS
SM
MD
LG